امریکہ میں طیارہ حادثہ کا شکار ، 4 ہلاک

   

واشنگٹن ۔امریکہ میں یوٹاہ ریاست کے فورک کینیون پہاڑی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں چار افراد کی موت ہوگئی۔نیوز ویب سائٹ اے بی سی 4 ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ایس جی ٹی اسپینسر کینن نامی طیارہ باکس ایڈر پارک علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں جہاز میں سوار سبھی چاروں افراد ہلاک ہوگئے ۔