نیویارک ۔ 11مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چار ہندوستانی اُن چھ محروسین میں شامل ہیں جنھیں یو ایس بارڈر اتھاریٹی نے ملک میں غیرقانونی داخلے پر یہاں گرفتار کرلیاہے ۔ ماسینا بارڈر پٹرول اسٹیشن کے عہدیداروں نے گزشتہ ہفتے اسمگلنگ کی ناکام کوشش کے سلسلے میں چھ افراد کو گرفتار کیا ۔ عہدیداروں نے خفیہ اطلاع پر ایک گاڑی کو روکا اور اُس میں ہندوستان کے چار شہریوں کو پایا جو امریکہ میں غیرقانونی طورپر داخل ہوئے ہیں ۔ ایک دوسری گاڑی میں دو افراد پائے گئے جو اسی طرح کی غیرقانونی حرکت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر اسمگلنگ میں اعانت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس پر 10سال قید ہوسکتی ہے ۔