واشنگٹن، امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کا واقعہ صنعتی پارک میں پیش آیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔مارچ کے وسط سے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں لوگوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعات جاری ہیں۔ادھر جنوبی کیرولائنا میں ایک پروفیشنل فٹ بالر نے ڈاکٹر، اس کی بیوی اور پوتوں سمیت 5 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ٹیکساس برائن پولیس ڈپارٹمنٹ کے چیف ، ایرک باسکے نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں سینٹ جوزف ہاسپٹل داخل کرایا گیا ہے ۔
