نیویارک 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں ایک کروڑ پتی تاجر کا اس کے گھر سے اغوا کرلیا گیا تھا اور اب وہ اپنی بی ایم ڈبلیو کار میں مردہ پایا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ 50 سالہ این آر آئی تاجر تشار آترے کو منگل کی صبح 3 بجے اس کے گھر سے اغوا کرلیا گیا تھا ۔ اس کے قتل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور پولیس کو شبہ ہے کہ رہزنی کیلئے ایسا کیا گیا تھا ۔ پولیس کی جانب سے اس کیس کے سلسلہ میں کم از کم دو افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔
