امریکہ میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سرویس بحال !

   

واشنگٹن: امریکہ کی تمام ریاستوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سرویس کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال ہوگئی ہیں۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ سرویس میں رکاوٹ کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے ۔ امریکہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سرویس بند ہونے سے متعلق ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ایف بی آئی بھی تحقیقات کررہی ہے ۔ امریکہ میں جمعرات کو سان فرانسسکو سمیت بڑے شہروں میں سیل فون سرویس میں خلل کے باعث ہزاروں صارفین کو پریشانی ہوئی۔صدر بائیڈن نے کہا ہیکہ ان کی انتظامیہ تقریباً 153,000 افراد کیلئے 1.2 بلین ڈالر کے طلبہ کے قرضے منسوخ کررہی ہے۔