امریکہ میں نسلی تعصب کو سمجھانے کیلئے سیاہ فام شخص نے سفید فام خاتون کا اغواء کیا

,

   

٭افریقی نژاد امریکی 52 سالہ شخص نے ایک سفید فام امریکی خاتون کا اغواء کیا اور اسے 9 گھنٹوں تک نسلی تعصب پر مبنی ٹی وی شو ’’روٹس‘‘ دیکھنے کیلئے مجبور کیا تاکہ وہ نسلی تعصب سے ہونے والے مظالم کو سمجھ سکیں۔ اس نے خاتون کو دھمکی بھی دی کہ اگر وہ بھاگنے کی کوشش کرے گی تو اس کو قتل کر کے اس کے جسم کے ٹکڑے کر کے انٹراسٹیٹ 380 میں بکھیر دے گا ۔ پولیس نے بتایا کہ ان دونوں کے درمیان کئی برسوں سے تعلقات بھی تھے اور جھگڑے بھی ہوا کرتے تھے۔