واشنگٹن: امریکہ میں ٹریفک حادثات میں مرنے والوں کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔امریکہ میڈیا کے مطابق نئی رپورٹ میں جاری کردہ اعداد و شمار میں دکھایا گیا کہ پچھلے سال 2022 میں 7,500 سے زائد لوگ سڑکوں پر یا اسے پار کرتے ہوئے گاڑیوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ یہ چار دہائیوں میں پیدل چلنے والوں کی اموات کی بلند ترین شرح ہے۔گورنرز ہائی وے سیفٹی ایسوسی ایشن (جی ایچ ایس اے) کے ترجمان ایڈم سنائیڈر نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ذہن قبول کرنے آمادہ نہیں ہورہا۔ دوسروں لفظوں اس کا مطلب یہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 20 افراد ٹریفک حادثات میں مارے جارہے ہیں۔