امریکہ میں پالتو کتوں نے دو معصوم بچوں کو ہلاک کردیا

   


واشنگٹن : امریکہ میں کتوں کے حملے میں دو کمسن بچوں کی ہلاکت کے واقعے نے پورے ملک میں ہلچل پیدا کردی ہے۔یہ ہولناک واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک گھر میں دو کتوں کے حملے کے نتیجے میں پیش آیا۔ اس حملے میں دو بچے ہلاک اور ان کی ماں زخمی ہوگئیں۔ماں کو زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ جب اس کے کتوں نے ان پر حملہ کیا تو اپنے دو بچوں کو بچانے کیلئے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو کتوں نے اسے بھی کاٹ ڈالا تھا۔ میڈیا کے مطابق 30 سالہ کرسٹی جین بینارڈ اپنے دو بچوں کو بچانے کی کوشش کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئیں۔ کتوں نے اس کے 5 ماہ کے ہولاس ڈین اور دو سالہ بچی للی جین کو قتل کرڈالا۔ٹینیسی میں شیلبی کاؤنٹی اتھارٹی کے ذریعہ پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ کے مطابق دونوں بچوں کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا تھا۔