امریکہ میں پاکستانی طالب علم نے صدارتی تعلیمی ایوارڈ جیت لیا

   

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی نژاد طالب علم شاہ زین آفریدی نے صدارتی تعلیمی ایوارڈ 2023 جیت لیا۔نیو جرسی کے رہائشی شاہ زین آفریدی نے فلپ جی وروم اسکول میں اپنی پوری تعلیم کے دوران ہر سال اعلیٰ پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس غیر معمولی تعلیمی کارکردگی پر شاہ زین کو ایک مشہور ہائی ٹیک اسکول کے لیے اسکالرشپ بھی دی گئی۔۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شاہ زین آفریدی آٹھویں کلاس کے طالبعلم ہیں۔ اعلیٰ تعلیمی ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انھیں ایک پْروقار تقریب میں امریکی صدر کے تعلیمی ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا ہے۔ اسکالرشپ کے باعث شاہ زین اپنی تعلیم مالی پریشانیوں سے آزاد ہوکر یکسوئی سے حاصل کرسکیں گے۔ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ شاہ زین کی بہن بھی یہ ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں اس طرح پاکستانی بہن بھائی نے ایک اہم اعزاز اپنے نام کیا ہے، یہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ ہے۔