واشنگٹن: امریکی ریاست نیو جرسی کے پورٹ نیوارک میں چہارشنبہ کی رات ایک کارگو جہاز میں آگ لگنے سے اس پر قابو پانے کے دوران دو فائر فائٹرز کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔ یہ اطلاع افسران اور نیوز رپورٹس نے دی ہے ۔امریکی ساحلی محافظ دستے نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ نیوارک فائر ڈپارٹمنٹ، ساحلی محافظ دستہ اور کئی ریاستی اور علاقائی ایجنسیاں پورٹ نیوارک میں کارگو جہاز، گرانڈے کوسٹا ڈی ایوریو میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کوسٹ گارڈ کو چہارشنبہ کی رات 9:38 بجے جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ریلیز کے مطابق جہاز میں موجود عملے کے افراد کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ بجھانے کے دوران دو فائر فائٹرز شدید زخمی ہو گئے ۔امدادی کارکن آگ پر قابو پانے کیلئے کام کر رہے ہیں ۔اور اس پر قابو پانے کے بعد اس کے ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کا تعین کیا جائے گا۔