امریکہ میں کورونا وائرس کی دہشت

,

   

مریض ٹرمپ کے پروگرام میں پہونچا ، وائیٹ ہاؤز میں ہلچل
واشنگٹن ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کورونا وائرس کی دہشت پھیلی ہوئی ہے ۔ کیلیفورنیا میں ایمرجنسی کے اعلان کے بعد نیویارک میں بھی کورونا وائرس کی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ جس سیاسی پروگرام میں شریک ہوئے تھے وہاں ایک ایسا شخص بھی موجود تھا جس کی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی ۔ کورونا وائرس کے پازیٹیو ٹسٹ والے مریض کی ٹرمپ کے جلسہ میں موجودگی کی اطلاع ملتے ہی افراتفری پھیل گئی ۔ وائٹ ہاؤز میں ہنگامہ مچ گیا ۔ اس جلسہ میںکنزرویٹو قائدین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ کنزرویٹو لیڈروں کی یہ سب سے بڑی سالانہ کانفرنس ہے ۔ نیوجرسی کے ایک ہاسپٹل میں اس شخص کا معائنہ کیا گیا تھا جہاں ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا ۔ اس شخص کو الگ رکھا گیا ہے اور وہ نیوجرسی کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے ۔ اس پروگرام میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی آمد کی اطلاع ایک عہدیدار نے دی ۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے متاثرہ شخص سے بات چیت کی تھی اور آخری دن اسٹیج پر ٹرمپ سے ہاتھ بھی ملایا تھا ۔ اس بارے میں ٹرمپ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی فکر نہیں ہے ۔ کورونا وائرس پھیلنے کے باوجود وہ صدارتی انتخاب کیلئے اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں گے ۔