امریکہ میں کورونا کے معاملوں میں کمی:ٹرمپ

,

   

واشنگٹن،18مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس (کوویڈ19)کے معاملوں میں واضح طورپر کمی آرہی ہے ۔ٹرمپ نے ٹویٹر پر کہا،‘‘امریکہ میں کچھ مستثنیات کے ساتھ کورونا وائرس معاملوں میں واضح طورپر کمی آرہی ہے ۔’’جان ہاپکنس یونیورسٹی کے حالیہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں ابھی تک کورونا وائرس کے کُل 1,486,423 معاملے سامنے آئے ہیں۔اس وائرس سے ابھی تک 89,550 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 268,000سے زیادہ مریض پوری طرح سے ٹھیک ہوئے ہیں۔اپریل کے آخر سے امریکہ میں ہر روز کوویڈ 19 کے تقریباً 36,000 نئے معاملے سامنے آرہے تھے جبکہ مئی کے شروعات سے ہر روز یہ تعداد 18,000سے 27,000 کے درمیان ہے ۔