امریکہ میں کورونا ہلاکتیں دیڑھ لاکھ سے تجاوز

   

واشنگٹن: کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ میں وبا سے مرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ چہارشنبہ کو امریکہ کی تین بڑی ریاستوں کیلی فورنیا، فلوریڈا اور ٹیکساس میں ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد سامنے آئی۔ ملک میں صرف پچھلے گیارہ دنوں میں کوئی 10 ہزار اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ مزید اسکول اور کاروبار کھولے جائیں لیکن کئی مقامی حکام اور ماہرین وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نقل و حرکت محدود کرنا چاہتے ہیں۔