امریکہ میں گرمی کی شدید لہر، چھ ہلاک

   

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں گرمی کی شدت کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم آئندہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں کمی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔امریکہ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں اضافے کے بعد کھیلوں کے مقابلوں سمیت کانسرٹ اور دیگر تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔مغرب سے گرم ہواؤں کا سلسلہ مشرقی ساحلی علاقوں میں داخل ہونے سے مختلف شہروں کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔نیشنل ویدر سروس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر مکانات سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں اور خاص طور پر بزرگوں کو دھوپ سے دور رکھیں۔مقامی حکومتوں نے عوام کے لیے سوئمنگ پول کھولے رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں جب کہ میونسپلٹیز نے گرمی سے بچنے کے لیے معلوماتی ہدایت نامے جاری کیے ہیں۔

برطانوی آئیل ٹینکر کی برطانیہ میں ضبطی
قانونی اقدام : ایران
تہران ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے برطانیہ میں ایک ایرانی آئیل ٹینکر کی خلیج ہرمز میں ضبطی کو ’’قانونی اقدام‘‘ قرار دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان نے آج اس کا انکشاف کیا کہ برطانیہ میں تیل کے ٹینکر کی ضبطی ایران کا ایک قانونی اقدام ہے جو علاقائی صیانت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا تھا۔ علی ربیع نے خبر رساں چینل کو اس کی اطلاع دی جبکہ وہ ایک خبر رساں کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ایران نے جمعہ کے دن یہ آئیل ٹینکر ضبط کیا تھا۔