امریکہ میں گرمی کی شدید لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

   

نیویارک : امریکہ کے جنوبی علاقوں میں ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ 11 ہلاکتیں میکسیکو کی سرحد کے قریب ٹیکساس کی ویب کاؤنٹی میں ہوئیں۔ ٹیکساس کی ویب کاؤنٹی میں پچھلے ہفتہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیکساس میں بگ بینڈ نیشنل پارک میں ہائیکنگ کرتا 14 سال کا لڑکا گرمی سے ہلاک ہوگیا، بیٹے کی مدد کے لیے بگ بینڈ نیشنل پارک جانے والا والد کار حادثہ میں چل بسا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں گرمی کی شدت سے سڑکوں پر دراڑیں پڑنے لگی ہیں۔