امریکہ میں ہیری پوٹرکا پہلا ایڈیشن 4 لاکھ 71ہزارڈالرز کی ریکارڈ قیمت پرفروخت

   

واشنگٹن: امریکہ میں شہرہ آفاق ہیری پوٹر کا پہلا ایڈیشن 4لاکھ 71 ہزارڈالرز کی ریکارڈ قیمت پرفروخت ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 1997میں برطانیہ میں شائع ہونے والا ہیری پوٹر کا پہلا ایڈیشن امریکہ کے مقامی نیلام گھرمیں فروخت کے لئے پیش کیا گیا تھا۔ہیری پوٹرکا پہلا ایڈیشن 4لاکھ 71 ہزارڈالرزمیں فروخت ہوا۔ نیلام گھر کے منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ 20 ویں صدی میں لکھے گئے فکشن کی فروخت کی ریکارڈ قیمت ہے۔برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ نے ہیری پوٹر سیریز کی 6کتابیں لکھی تھیں جن کی دنیا بھرمیں 80 زبانوں میں 500ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔