امریکہ میں یونیورسٹی کیمپس کے قریب فائرنگ ایک ہلاک، 7 زخمی

   

واشنگٹن: امریکی ریاست جارجیا کی فورٹ ویلی اسٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء کے کیمپس کے قریب ہفتہ کی رات فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 7دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع ایک مقامی عہدیدار نے دی۔ جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن (جی بی آئی) جی اے کیمپس پارٹی فورٹ ویلی میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کل آٹھ افراد کو گولی لگی ، جن میں سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ متوفی فورٹ ویلی اسٹیٹ یونیورسٹی کا طالب علم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سات زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔