امریکہ میں یونیورسٹی کے قریب فائرنگ دو افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

مونٹگومری ، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شہر مونٹگومری میں الباما اسٹیٹ یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کے ایک واقعہ میں دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے ، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ اسے ایک نوجوان شدید زخمی حالت میں ملا جو بعد میں جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے بعد میں دوسرے متاثر کی بھی موت کی اطلاع دی۔ اس کے علاوہ ، تین دیگر شدید زخمی نوجوانوں کو ہاسپٹل لے جایا گیا۔ پولیس اس فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔