واشنگٹن : امریکہ میں کورونا ویکسینشین کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 10 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں دس کروڑ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے اور آئندہ ہفتہ فائزر ویکسین 12 سال سے زائد عمر والے بچوں کودینے کی اجازت کا امکان ہے۔ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو یورپی یونین کے ملکوں کے سفر کی اجازت کا بھی امکان۔خبر ایجنسی کا کہنا ہیکہ کورونا پر قابو پانے والے ملکوں کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت دی جانی چاہیے کیونکہ امیرممالک میں امیونائزیشن پروگرام سیکورونا کی تیزی پرقابو پانے میں مدد ملی۔
