آسٹن :امریکی ریاست ٹیکساس میں 130 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے جب کہ گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ شاہراہ پر گاڑیاں ٹکرانے کا واقعہ بارش اور طوفان کے باعث ہونے والی پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں زخمی 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپس میں ٹکرانے والی 100 سے زائد گاڑیاں جن میں ٹرک اور ٹرائیلر بھی شامل تھے، تباہ ہو گئیں۔