امریکہ میں 18 فٹ لمبا اژدہا پکڑا گیا

   

فلوریڈا ۔ ماہر حیاتیات کی ٹیم نے امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک دیو قامت برمیز اڑدھا پکڑا ہے جس کا وزن 98 کلوگرام جبکہ لمبائی 18 فٹ ہے۔ حیاتیات کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ اب تک پکڑے جانے والا سب سے بڑا مادہ سانپ ہے۔ٹیم نے جب مادہ اژدہے کی آٹوپسی کی تو اس سے معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں 122 انڈے موجود تھے جبکہ اس جانور نے سفید دم والا ہرن آخری خوراک کے طور پر کھایا تھا۔ سائنسی تنظیم نیشنل جیوگرافک نے بھی ٹیم کی اس دریافت کو ریکارڈ کیا ہے جس میں انہوں نے اژدہے کے جنگلی جانوروں پر بدترین اثرات کو نمایاں کیا ہے۔ خیال رہے کہ اژدہے میں افزائش کا عمل بہت تیز ہوتا ہے اور یہ جنگلی حیات کے لیے بھی خطرے کا باعث ہوتے ہیں۔