واشنگٹن : امریکہ نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جاپان کا سفر کرنے سے احتراز کریں جس کی وجہ وہاں کورونا وائرس کا تیز رفتار پھیلاؤ ہے۔ جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سفری انتباہ سے اولمپک گیمز متاثر نہیں ہوں گے جن کے آغاز میں اب دو ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ جاپان میں ویکسینیشن کی سست رفتار مہم کے باوجود بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی کے مطابق اولمپک کھیل اب طے شدہ وقت پر ہوں گے۔
