امریکہ نے روس کیلئے سیاحتی ممانعت کا درجہ بڑھا کر 4 کر دیا

   

واشنگٹن : امریکہ نے روس کے لئے سیاحتی ممانعت کا درجہ بڑھا کر 4 کر دیا اور اپنے شہریوں کو ”اس ملک میں جعلی الزامات کے ساتھ گرفتاری” کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔امریکہ وزارت خارجہ کی انٹرنیٹ سائٹ سے جاری کئے گئے اعلان میں روس کے لئے سیاحتی ممانعت کو بڑھا کر بلند ترین درجے پر کر دیا ہے۔وزارت خارجہ نے روس میں مقیم یا پھر روس کی سیاحت کرنے والے امریکیوں سے فی الفور ملک سے نکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔وارننگ میں، یوکرین پر 24 فروری سے جاری روسی حملوں، مقامی قوانین کے من پسند اطلاق، کورونا وائرس پابندیوں اور دہشت گردی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔بیان میں ملک بھر میں غیر ملکیوں کے ساتھ بدسلوکی کے احتمال کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔