امریکہ نے 10 سال بعد امجد یوسف پر پابندیاں لگا دیں

   

واشنگٹن : امریکہ نے،41 شہریوں کے قاتل اور بشار الاسد انتظامیہ کے فوجی خفیہ سروس افسر، امجد یوسف کے خلاف 10 سال بعد پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔مجد یوسف نے 2013 میں ہاتھ پاوں باندھ کر 41 شہریوں کو ایک ایک کر کے گولی ماری اور گڑھے میں گرا دیا تھا۔امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ شام میں جنگ کا 12 واں سال شروع ہو گیا ہے۔ اس دوران بے شمار جنگی اور انسانی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ ان جرائم میں سے ایک 16 اپریل 2013 کودمشق کے محلّے تادامون میں اسد انتظامیہ کے فوجی خفیہ سروس اہلکار امجد یوسف کے ہاتھوں 41 نہّتے شہریوں کا قتل عام ہے”۔