امریکہ کا اٹلی کو 10کروڑ ڈالر کے طبی سازوسامان دینے کا اعلان

,

   

واشنگٹن ،31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بحران کا سامنا کر رہے اٹلی کی مدد کیلئے 10 کروڑ ڈالر کے ضروری طبی سازوسامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہامیں نے اٹلی کے وزیر اعظم سے ابھی بات کی، ہمارے پاس اضافی طبی سازوسامان ہیں جس کی ہمیں ضرورت نہیں ہے ۔ ہم اسے اٹلی بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں جس کی قیمت تقریبا 10 کروڑ ڈالر ہے۔
قابل غور ہے کہ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11ہزار591 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثرلوگوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے ایک لاکھ ایک ہزار سات سو انتالیس ہو گئی ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مدد کے طور پر چین اور روس نے بھی امریکہ میں طبی سامان بھیجے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے جس کی وجہ سے اب تک 3040 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ہے جبکہ 164274 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔