واشنگٹن: انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملک کی نامور کاروباری اور فلاحی شخصیت عثمان کوالا کو فوری طور پر رہا کرے۔ انہیں ترکی میں جیل کی سزاء ہوئے ایک ہزار سے زائد دن ہوچکے ہیں تاہم ابھی تک ان پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ 62سالہ عثمان کوالا پر الزام ہے کہ انہوں نے ترکی میں 2016ء میں رجب طیب اردغان کی حکومت کے خلاف مظاہرے کروائے تھے، جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔