واشنگٹن، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے شام کے شمال مشرقی صوبہ ادلب کے متاثرہ لوگوں کو مزید انسانی مدد پہنچانے کے بارے میں غور کررہا ہے لیکن وہ ترکی کو اس کی فوجی سرگرمیوں کے لئے کوئی فضائی مدد نہیں دے گا۔وزیر دفاع مارک ایسپر نے امریکہ کی طرف سے ترکی کو مدد دیئے جانے سے متعلق سوال پوچھے جانے پر پیر کو پریس کے نمائندوں کو بتایا‘‘نہیں، امریکہ ترکی کو اس کی فوجی سرگرمیوں کے لیے کوئی فضائی مدد نہیں دے گا۔ میں یہاں بتانا چاہوں گا کہ امریکہ شام میں متاثرہ لوگوں کو انسانی امداد بڑھانے کی سمت میں کام کرنے جا رہا ہے ’’۔ مسٹر ایسپر نے کہا کہ انہوں نے اس معاملہ پر وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بات چیت کی تھی۔