امریکہ کا جدید ترین لڑاکا طیارہ F-35گر کر تباہ

   

واشنگٹن: امریکی فضائیہ کے زیر استعمال جدید ترین لڑاکا طیارہ F-35گر کر تباہ ہوگیا۔ امریکی فضائیہ کے زیر استعمال F-35لڑاکا طیارہ الاسکا میں امریکی ائیر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوا تاہم ایک نشست والے لڑاکا طیارے کا پائلٹ طیارے کے تباہ ہونے سے پہلے بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ امریکی لڑاکا طیارے کے تباہ ہونے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں طیارے کو قلابازیاں کھاتے ہوئے نیچے کی طرف آتے اور زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں طیارے کے تباہ ہونے کے بعد آگ کے بادل بنتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔امریکی فضائیہ کے حکام نے طیارے کے حادثے کو بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہمارے جوان ہیں اور ہم اپنے اہلکاروں کی سیفٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔