واشنگٹن، 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے روسي بینکر اولیگ ٹینکو و پر مبینہ طور پر ٹیکس فائل میں دھوکا دہی کا الزام عائد کیا ہے ۔ امریکہ کی وزارت انصاف نے پریس ریلیز جاری کر کے اس کی اطلاع دی ۔ پریس ریلیز میں کہا‘‘ روسي بینک کے بانی ٹینکوو کو گزشتہ ہفتے لندن سے ٹیکس فائل کرنے کے دوران دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ‘‘۔
سکیورٹی تعاون کیلئے مدویدیف کی قازقستان آمد
نور۔سلطان، 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس کی سلامتی کونسل کے نائب صدر دمتری مدویدیف سکیورٹی تعاون سمیت باہمی مسائل پر گفت وشنید کرنے کے لئے قازقستان پہنچ گئے ۔ ان کی سیکریٹریٹ نے اس کی اطلاع دی ۔ مسٹر مدویدیف کی جمعہ کو زقازقستان کی سلامتی کونسل کے چئرمین نو ر سلطان نظر بایف ، صدر قاسم جو مارت تو قایف اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کریم ماسیموو سے ملاقات ہو سکتی ہے۔
سیکریٹریٹ ذرائع نے کہا‘‘ اپنی میٹنگ کے دوران مدویدیف سکیورٹی تعاون سمیت روس-قازقستان تعلقات پر بات چیت کریں گے ‘‘۔