امریکہ کا روس پر نئی پابندیاں عائد کرنیکا اعلان

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔3 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیوں کے تحت روس کو مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی درآمدات کو محدود کیاجائیگا، روس کوعالمی مالیاتی اداروں سے مالی، تکنیکی معاونت، قرضوں کی مخالفت بھی کی جائیگی۔برطانیہ میں روس کے سابق جاسوس پراعصابی گیس حملے کے بعد نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں روس کے جاسوس ’سرگئی اسکریپل‘ پراعصابی گیس حملے کاواقعہ 2018 ء میں پیش آیا تھا۔

چین : کان میں دھماکے سے سات افراد ہلاک
بیجنگ۔3 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی چین میں جمعہ کو کان میں دھماکے سے سات افراد ہلاک ہو گئے ، مقامی میڈیا نے اس کی اطلاع دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ ہبئی کے صنعتی شہر تانگشان میں دوپہر بعد یہ حادثہ ہوا۔ کان میں 12 اہلکار جب کام کررہے تھے کہ اسی وقت یہ واقعہ پیش آیا۔اس حادثے میں پانچ اہلکار وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہے ، تاہم باقی لوگ وہیں پھنسے رہ گئے ،ریسکیو ٹیموں کے 200 افراد تلاشی مہم میں مصروف ہیں۔ ایک ہفتے کے اندرچین کے کان میں یہ دوسرا حادثہ ہے ۔ اس سے پہلے صوبہ گزو ژؤ کے لیانگیان شہر میں کچھ دنوں پہلے کان میں دھماکہ ہوا تھا۔