اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسودہ قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن- جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو لیکر ہندوستان کو امریکہ کا ساتھ ملا ہے۔ امریکہ نے چین کو سخت انتباہ دیا ہے کہ وہ مسعود اظہر کے لئے ڈھال نہ بنے۔
یہی نہیں ، اس تنظیم پر عالمی پابندی لگانے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نئی تجویز بھی لانے جا رہی ہے۔
بتا دیں کہ یو این ایس سی میں اس سے پہلے لائی گئی تجویز میں چین نے ویٹو پاؤر کا استعمال کرتے ہوئے مسعود اظہر کو بچا لیا تھا۔
میڈیا رپورٹس سے ایسی خبر بھی آرہی ہے کہ امریکہ اب چین کو درکنار کرتے ہوئے فرانس اور برطانیہ سے مسعود کے خلاف تجویز لانے پر بات کریگا۔
چین پر دباؤ ڈالنے کے لئے کمیٹی بھی تشکیل کی جا سکتی ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا، ’’ اس کے پہلے مسعود اظہر کے خلاف لائی گئی تجویز پر 9 ممالک نے ساتھ دیا تھا۔ لیکن، چین نے ویٹو پاؤر کا استعمال کر لیا اور تجویز خارج ہو گئی۔
اب امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر جو تجویز بنائی ہے، اسے یو این ایس سی کے سبھی 15 ممبران کو دیا گیا ہے۔