امریکہ: کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کیسوں میں خطرناک اضافہ

   

واشنگٹن ۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کے کیسوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور یومیہ متاثرین کی شرح ایک لاکھ تک پہنچ گئی۔ امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے کیسوں کی تعداد یومیہ 3لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ حکام نے عوام کو ایک بار پھر ماسک پہننے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔دوسری جانب امریکہ اور دنیا بھر میں کورونا وبا پھیلنے سے متعلق امریکی ادارے کے عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں بائیو میڈیکل ایڈوانسڈ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی اے آر ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر رک برائٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کورونا وائرس کے خلاف درست طریقے سے کام کرتے تو ہزاروں جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ سابق عہدے دار نے دعویٰ کیا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا کے علاج میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور علاج کے لیے دباو کی مخالفت کرنے پر انہیں برطرف کر دیا گیا۔ سابق حکومت شروع ہی سے شہریوں کے ساتھ مخلص ہوتی اور خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے واضح پیغام دے دیتی، تو لاکھوں زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں۔