امریکہ کو ایران کیخلاف سخت اقدامات کی ضرورت:پومپیو

   

نیویارک: سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایران کی صلاحیت کو ختم کرنا 2020 کے ابراہم معاہدے کا محرک تھا۔ امریکہ کو تہران کے مذموم سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔عرب نیوز کے مطابق یہ معاہدے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے کیے گئے تھے جن کی ثالثی اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی تھی۔سوڈان اور مراکش نے بھی بعد میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔مائیک پومپیو نے میامی میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو ترجیحی فورم کو بتایا کہ ’معاہدوں پر دستخط اس وجہ سے ہوئے کیونکہ اس میں شامل ممالک نے اتفاق کیا کہ تہران خطے کا بدنام کردار ہے۔‘