امریکہ کو سفارتی بائیکاٹ کی قیمت چکانی ہوگی: چین

   

بیجنگ : چین نے کہا ہے کہ امریکہ کو انسانی حقوق سے متعلق تحفظات پربیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی قیمت چکانا ہوگی۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکہ کی جانب سے آئندہ سال فروری میں شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس گیمز میں اپنے عہدے داروں کو شرکت سے روکنے کافیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب واشنگٹن کئی ماہ تک چین کی ایغور میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اعتراض کرتے ہوئے اسے نسل کشی قرار دے چکا ہے۔ امریکی اقدام سے مشتعل ہوکر چین نے جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔ بیجنگ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ امریکہ کواپنے غلط عمل کی قیمت چکانا پڑے گی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہافواہوں اور تعصب کی بنیاد پر کیے گئے فیصلے کھیلوں کے عالمی مقابلے کو سبوتاج کرنے کی کوشش ہیں۔