واشنگٹن، 17 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اپنے نئے تجارتی معاہدہ 2020 میں اقتصادی ترقی کو نصف فیصد تک بڑھانے کی کوشش کرے گا اور چین کے ساتھ اپنے برآمدات کو دوگنا کرنے پر سمجھوتہ بھی کرے گا۔وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لیری کڈلو نے کہا‘‘چین کے ساتھ اپنے برآمدات کو امریکہ دوگنا کرے گا۔ ملک کی اقتصادی ترقی پر مثبت اثر کو بڑا چڑھا کر بتایاہوا نہیں کہا جا سکتا ہے ’’۔اس کے علاوہ مسٹر کڈلو نے کہا کہ ٹیکنالوجی، صنعت، مالیات، مواصلات جیسے ترقی یافتہ سیکٹروں میں بہتری سے امریکی جی ڈی پی میں اضافہ کو بھی فروغ ملے گا۔