امریکہ کی الشباب کے ٹھکانوں پر بمباری، دو جنگجو ہلاک

   

موغادیشو: امریکی فوج نے صومالیہ میں القاعدہ سے وابستہ شدت پسند تنظیم الشباب کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو جنگجو ہلاک ہوگئے۔ امریکہ کی جانب سے یہ حملہ ماہ مئی کے بعد پہلی بڑی کارروائی ہے۔امریکہ کے افریقا کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ حملہ اتحادی فوج پر الشباب تنظیم کے حملے کے بعد صومالیہ کی حکومت کے تعاون سے کیا گیا۔دہشت گرد تنظیم الشباب کی وجہ سے صومالیہ، خطے اور امریکی مفادات کو دیر پا خدشات درپیش ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ماہ مئی کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی افواج کو صومالیہ سے واپس بلانے کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے 500 سپیشل فورسز فوجیوں کو صومالیہ میں تعینات کیا تھا۔