امریکہ کی ایران کے مزید 5 اداروں پر پابندی

   

واشنگٹن : امریکہ نے ایران کے مزید 5 اداروں اور ایک شخص پر پابندیاں لگا دیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہیکہ جن اداروں اور شخص پر پابندی لگائی گئی ان کا تعلق ایران کے ایٹمی پروگرام سے ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہرے معاہدے کے حوالے سے ایران پر دباؤ کیلئے ہے۔ایران کیجوہری پروگرام کومددفراہم کرنے والوں کا احتساب جاری رہیگا۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی اداروں پر یہ پابندیاں ایسے وقت لگائی ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان ایٹمی پروگرام پرمذاکرات ہونے میں صرف 2 روز باقی ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیںدی جاسکتی۔