امریکہ کی جانب سے کورونا ویکسین کی دو ملین خوراکیں عطیہ

   

واشنگٹن : امریکہ نے الجزائر، گھانا اور یمن کے لیے کورونا ویکسین کی دو ملین سے زائد خوراکیں بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد براعظم افریقہ میں کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کا انسداد ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کورونا ویکسینز کی خوراکوں کی یہ ترسیل رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہو جائے گی۔ بتایا گیا ہیکہ الجرائز کو جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین کی 6لاکھ 4ہزار 800 خوارکیں مہیا کی جا رہی ہیں، جب کہ گھانا کے لیے موڈیرنا ویکسین کی ایک اعشاریہ دو ملین خوراکیں بھیجی جا رہی ہیں۔ یمن کے لیے ویکسین کی دیڑھ لاکھ خوراکوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ امریکی بیان کے مطابق یہ ویکسینز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کے پروگرام کوویکس کے تحت بھجوائی جا رہی ہیں۔