امریکہ کی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کی تیاری

   

واشنگٹن: سلامتی کونسل میں روس کے مستقل مشن کی سکریٹری نکولائی پیٹروشیف نے کہا ہیکہ امریکہ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرکے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے ۔امریکہ یہ بھول گیا ہیکہ حقیقت میں جنگ کیا ہوتی ہے اور اس کے عواقب کیا ہوتے ہیں کیونکہ ان کے ملک کی سرزمین پر میں آخری جنگ بہت پہلے 1865 میں ہوئی تھی۔اس لئے ان کے اشرافیہ آسانی سے اپنے آپ کو مسلح کرنے کی بات کرتے ہیں۔ ، روس کو فوجی شکست دینے اور نئی جنگ کی تیاری کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ وہ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور کھلم کھلا جوہری تجربات کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔