امریکہ کی شمالی کوریا کو دھمکی

   

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ روس کو اسلحہ فراہم کیا تو قیمت چکانا پڑے گی۔خبر کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے ہتھیار مہیا کیے تو اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ا جیک سلیوان نے کہا کہ اسلحہ کی فراہمی پر شمالی کوریا اور روس کو بین الاقوامی برادری میں اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
ہیلی کاپٹرحادثہ، 3 افراد ہلاک
میکسیکو سٹی : میکسیکو کے صوبے جالیسکو میں ایک ہیلی کاپٹر مکئی کے کھیتوں میں گر گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔جالیسکو انتظامیہ کے مطابق، یہ ہیلی کاپٹر کولیما نامی شہر کے قصبے تکسپان میں مکئی کے کھیتوں میں جا گرا۔ اس حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے جبکہ اس کی وجوہات بھی جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔