امریکہ کی ونیزویلا انٹلیجنس سرویس کارروائی کی مذمت

   

واشنگٹن ،14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اتوار کو وینزویلا کی خفیہ سروسز کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جوآن گوائڈو کو حراست میں لینے کی کارروائی کی سخت مذمت کی۔مسٹر گوائڈو کے ٹویٹر پیج پر پوسٹ کئے گئے ایک پیغام میں کہا کہ وینزویلا کی انٹیلی جنس سروس کے ایجنٹوں نے انہیں سیاسی ریلی کے دوران راستے میں حراست میں لیا۔ مسٹر گوائڈو نے ایک دن قبل ملک کے عبوری صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے لئے تیار ہونے کی بات کہی تھی۔ اسپیکر کو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔مسٹر پومپیو نے ٹویٹ کیا کہ ‘‘ ہم وینزویلا کے خفیہ محکمہ کے سربراہ مینوئل کرسٹوفر فگوئرا کے ذریعہ قومی اسمبلی کے صدر مسٹر گواڈو کو من مانے طریقے سے حراست میں لینے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم سیکورٹی فورسز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ وینزویلا کے آئین کو برقرار رکھیں اور وہاں کے لوگوں کے حقوق کو یقینی بنائیں۔مسٹر بولٹن نے مزید کہا کہ امریکہ اس واقعہ کی سخت مذمت کرتا ہے ۔مسٹر بولٹن نے ٹویٹ کیا کہ ہم مدورو کی آمرانہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں، جس کے تحت قومی اسمبلی کے صدر جوآن گوائڈو کو حراست میں لیا گیا۔ مدورو کی کیوبا امداد یافتہ خفیہ پولیس (ایس ای بی آئی این) کی جانب سے جنرل مینوئل کرسٹوفر فگیرو کی قیادت میں ڈرانے دھمکانے جیسے کام وینزویلا میں قانون کی حکمرانی پر سنگین حملے کی عکاسی کرتے ہیں۔نکولس مدورو نے جمعرات کو 2025 تک لئے وینزویلا کے صدر کے عہدے کا حلف لیا۔