امریکہ کی 13-0 گول کی عالمی ریکارڈ کامیابی

   

پیرس۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ویمن فٹبال ورلڈکپ میں نائیجریا نے کوریا کے خلاف 0-2 کی فتح سمیٹ کر ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔نائیجریا کی ناتجربہ کار ٹیم کو حریف کھلاڑی کے اون گول نے برتری دلائی 29 ویں منٹ کے اسی گول اور سبقت پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا۔ دوسرے ہاف کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، دونوں ٹیموں نے تابڑ حملے کیے 75ویں منٹ گول سے نائیجریا کا اسکور 2-0 ہو گیا۔اسی کی بدولت نائیجریا ویمن ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریائی ٹیم شکست کھانے کے باوجود پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ ویمن فٹبال ورلڈ کپ میں ریکارڈ ساز کامیابی امریکہ نے حاصل کی ۔ امریکہ نے تھائی لینڈ کو 0-13 سے شکست دیکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ ویمن فٹبال کا عالمی تاج کس کے سر سجے گا، فرانس میں چوبیس ٹیموں کے درمیان چمپئن بننے کی مسابقت جاری ہے۔ تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں امریکہ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو فٹبال کا سبق سکھاتے ہوئے بے بس کر دیا۔ فاتح ٹیم نے 0-13 سے کامیابی حاصل کر کے عالمی ریکاڈ بنا ڈالا۔ امریکی ٹیم نے ہاف ٹائم تک صرف تین گول کیے تھے۔ دوسرے ہاف میں مزید چار گول بنائے گئے اور آخری وقت کے 16 منٹ میں چھ گول جال کی طرف پھینکے۔ اس سے قبل 1991ء میں امریکہ نے چینی تائپے کو 0-7 سے شکست دی تھی لیکن تھائی لینڈ کو شکست دے کر فٹبال کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ ارجنٹینا اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد سے برابر رہا۔ میچ برابر ہونے کے بعد ماہرین حیران رہ گئے ہیں، میچ ڈرا ہونے پر ارجنٹینا اور جاپان کو ایک پوائنٹ ملا۔