امریکہ کے ایک لاکھ فوجی اس وقت یورپ میں ہیں:ناٹو

   

برسلز :یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں ناٹوممالک کے وزرائے دفاع کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ روسی حملے کے مشرقی یورپ پر اثرات اس اجلاس کا مرکزی موضوع تھا۔ مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کے مطابق اس وقت امریکہ کے ایک لاکھ فوجی یورپ میں موجود ہیں، جن میں سے 40 ہزار نیٹو کمانڈ کے تحت تعینات ہیں۔ اس اجلاس میں روسی حملے کے قلیل اور طویل المدتی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ ناٹو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تنازعہ کو یوکرینی سرحد سے باہر نہ پھیلنے کو یقینی بنایا جائے۔ آئندہ ہفتے ناٹو اتحاد میں شریک ممالک کے سربراہوں کا غیر معمولی اجلاس برسلز میں منعقد ہو رہا ہے۔