امریکہ کے سب سے بڑے خشک پڑے آبی ذخائر سے انسانی باقیات برآمد

   

واشنگٹن: امریکہ کے سب سے تیزی سے خشک ہونے والے سب سے بڑے آبی ذخائر ‘لیک میڈ’ میں ایک نعش ملنے کے ایک ہفتہ بعد کئی انسانی باقیات ملے ہیں۔بی بی سی کے مطابق پارک کے اہلکاروں کو ہفتے کے روز حوض سے نئے انسانی باقیات ملنے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ پہلی بار یکم مئی کو اس ذخائر سے ایک نعش ملی تھی۔تفتیش کاروں نے بتایا کہ یہاں سے ملنے والی نعش 1970-80 کی دہائی کی ہے جسے گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔دریں اثنا، پولیس نے کہا کہ آبی ذخائر میں نیچے جانے پر مزید نعشیں ملیں گی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 2000 سے لیک میڈ کی سطح گر رہی ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے خشک سالی کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے ۔سائنسدانوں کے مطابق ایسا موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔ گزشتہ ماہ آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔