امریکہ کے ٹیکسس میں کورونا کے 8258 نئے معاملے

   

واشنگٹن۔امریکہ کے ٹیکسس میں ایک دن میں کورونا وائرس (کوویڈ -19) کے 8200 نئے معاملے درج کئے گئے ۔مقامی محکمہ صحت نے بتایا کہ ہفتے کو جب ملک یوم آزادی منا رہا تھا،اس دن ٹیکسس میں کوویڈ19 کے 8258 نئے معاملے درج کئے گئے اور 33 لوگوں کی اس وجہ سے موت ہوئی۔ٹیکسس میں کورونا سے اب تک 191790 لوگ متاثرہوچکے ہیں اور 2608 لوگوں نے اس کی وجہ سے جان گنوائی ہے ۔وہیں 97000 ہزار لوگ اب تک اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔