امریکہ ہمارے لئے اب بھی ایک اتحادی

   

برسلز : یورپی کمیشن کی سربراہ نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین کے مشترکہ مفادات ان کے اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔ یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یورپی یونین کے خلاف بیانات کے باوجود یہ بلاک اب بھی واشنگٹن کو ایک ’اتحادی‘ کے طور پر دیکھتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یورپی یونین کے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یورپی یونین امریکہکے حوالے سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرے گا، جیسا کہ اس نے چین کے حوالے سے کیا ہے، تو فان ڈیئر لائن نے کہا کہ ان کا جواب واضح طور پر نہیں ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا، امریکہ سے ہمارا تعلق چین کے ساتھ ہمارے تعلق سے بالکل مختلف ہے۔ یقینآ امریکہ ہمارا اتحادی ہے۔ فان ڈیئر لائن نے کہا کہ ہاں (ہمارے درمیان) اختلافات ہیں۔۔۔ لیکن ہمارے مشترکہ مفادات بھی تو دیکھیں۔ وہ ہمارے اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔ ہمارے درمیان اختلافات ہوں گے۔ ہمیں ان کو حل کرنا ہے۔