امریکہ ۔ جنوبی کوریا کی اہم مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

   

سیول 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور جنوبی کوریا نے اتوار کے دن کہاکہ اُن کی سالانہ بڑے پیمانے کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔ کیونکہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ یہ فیصلہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے قائد کم جون اُنگ سے ہنوئی میں دوسری چوٹی کانفرنس کے انعقاد کے اعلان کے چند دن بعد منظر عام پر آیا ہے۔ دونوں فریقین رسمی معاہدے کی تجدید کے بارے میں مذاکرات جاری رکھیں گے جبکہ ٹرمپ نے سیول میں تعینات اپنے 28 ہزار 500 فوجیوں کو واپس طلب کرنے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔