امریکہ ۔ میکسیکو سرحدی دیوار کو مالیہ کے عوض تارکین وطن کو تحفظ کا پیشکش: ٹرمپ

,

   

واشنگٹن 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے مقصد سے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے 5.7 ارب امریکی ڈالر مالیہ کی فراہمی کے لئے تاکہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کی جاسکے، صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے پیشکش کیا ہے کہ میکسیکو کے جو تارکین وطن امریکہ کو نقل مقام کریں گے اُنھیں امریکہ کے بچے تصور کیا جائے گا۔ تاہم ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے اِس پیشکش کو ’’شروع نہ ہونے والا‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ صدر امریکہ نے اِس کے علاوہ کئی اقدامات کی تجویز بھی پیش کی ہے جو سرحدی صیانت بشمول نفاذ قانون میں اضافہ کی پیشکش کرتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ دونوں پارٹیوں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ کو اپنے گلے سے لگائیں گے بشرطیکہ وہ اِس سمجھوتے سے اتفاق کرلیں۔ ٹرمپ زیرقیادت منقسم ریپبلکن پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی جس کی قیادت دارالعوام کی اسپیکر نینسی پیلوسی کرتے ہیں، سرحدی دیوار کے نتیجہ میں شٹ ڈاؤن کے آغاز پر سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں حالانکہ اِس سے 8 لاکھ مرکزی حکومت کے کارکن بے روزگار ہوگئے یہ امریکہ تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ہے جو اپنے 29 ویں دن میں داخل ہورہا ہے جبکہ ٹرمپ نے ہفتے کے دن اپنی پیشکش کا اعلان کیا۔ صدر امریکہ نے تجویز پیش کی کہ تارکین وطن کے دیگر گروپس کو جنھیں امریکہ سے اخراج کا سامنا ہے، تحفظ فراہم کریں گے۔ واشنگٹن میں دونوں فریقین کو متحد ہوجانا چاہئے۔ ٹرمپ نے ایوان میں اپنی تقریر کے دوران یہ پیشکش کی کیوں کہ وہ تعطل توڑنا چاہتے ہیں۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ اِس سے پہلے کہ انتہا پسند آوازیں جنھیں خوف ہے کہ سمجھوتے کی صورت میں اور کھلے سرحدوں کے مطالبات کے پیش نظر جس کا مطلب منشیات کے کھلم کھلا امریکہ میں داخلہ ہوگا، بردہ فروشی کے نتیجہ میں جرائم کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوجائے گا۔ ٹرمپ نے کہاکہ وہ تعطل توڑنا چاہتے ہیں اور جرائم کی شرح میں کمی کرنا چاہتے ہیں۔