امریکہ : 24گھنٹے میں 40ہزار سے زائد کورونا کیسز ریکارڈ

   

واشنگٹن : امریکہ میں ایک بار پھر کورونا کیسوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین اس اضافہ کو وائرس کی نئی لہر کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔ مختلف ریاستوں میں 24گھنٹے میں 40ہزار سے زائد کورونا کیس ریکارڈ کئے گئے۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی سے وابستہ متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر اسٹیورٹ کیمبل کا کہنا ہیکہ ہم نہیں جانتے کہ وائرس کی نئی لہر کتنی بڑی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب چین میں نئی لہرکے باعث شنگھائی میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہیکہ شنگھائی میں کورونا کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔