امریکی اتحاد نے 12 گھنٹوں میں 2000افراد کو افغانستان سے نکالا

   

واشنگٹن : امریکہ اور اتحادی افواج نے گزشتہ 12 گھنٹوں میں افغانسان کے دارالحکومت کابل سے تقریبا 2,000 افراد کو نکالا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کی چیف ڈپٹی پریس سیکرٹری کرین جین پیئر نے ہفتے کے روزبتایا کہ 14 اگست سے اب تک مجموعی طور پر 113,500 افراد کو نکالا گیا ہے اور جولائی کے اواخر سے امریکہ نے افغانستان سے 119,000 افراد کو نکالنے میں مدد کی ہے ۔